پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا موقف بھی آگیا،انہوں نے اسٹاک ایکس چینج پردہشتگردحملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےبہادربیٹوں کوسلام جنہوں نےحملہ ناکام بنادیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ ’’حقیقت یہ ہے کہ ایک حملہ جو اس طرح منصوبے کیساتھ کیا گیا ، تباہ کن ہوسکتا تھا اور یہ پریشان کن ہے، بری خبر‘‘
یادرہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے تمام ملزمان مارے گئے ہیں۔