لاہور ہائیکورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں صدر ن لیگ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کردی۔
سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی ہے۔ شہباز شریف کینسرکے مریض ہیں اوران کی ریکوری آہستہ ہوتی ہے۔ شہباز شریف کورونا کی وجہ سے آئسولیشن میں ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے 2 جولائی کو شہباز شریف کو انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ سے کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا جبکہ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی سات جولائی تک توسیع کردی۔