ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر52 پیسے مہنگا ہوا۔اسٹیٹ بینک
June 29, 2020 · کامرس
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے کی کمی سے 158روپے 16پیسے کی سطح پر بند
ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر52 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث معیشت مشکلات کا شکارہے، جس کے باعث حکومت معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے دعوے کر رہی ہے تاہم اس دوران ملکی کرنسی تنزلی کی طرف جا رہی ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تیزی سے بلندی کی طرف جانب گامزن ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرجاری کردہ بیان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 52 پیسے مہنگا ہو گیا۔ جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 168.18 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/LnTRnzfymS pic.twitter.com/EqT0HZH7jy
— SBP (@StateBank_Pak) June 29, 2020