آرمی چیف کاسیکیورٹی گارڈزکو خراج تحسین

پاک رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے کم سے کم وقت میں دہشتگردوں کو ٹھکانے لگانے کو بھی سراہا۔

               
June 29, 2020 · قومی
آرمی چیف نے خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا ۔فائل فوٹو

آرمی چیف نے خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا ۔فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایکس حملہ ناکام بنانے والے سیکیورٹی گارڈز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں اپنی جانیں قربان کرکے بڑی دہشتگردانہ کارروائی روکنے والے سیکیورٹی گارڈز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے پاک رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے کم سے کم ممکن وقت میں دہشتگردوں کو ٹھکانے لگانے کو سراہا ۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہماری پرعزم قوم کی حمایت کے ساتھ ہم ان تمام کوششوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے جو ہمارے امن کو تباہ کرنے کیلیے کی جائیں گی جو ہم نے شہدا کی قربانیوں سے حاصل کیا ہے۔