مقدمہ میں کراچی اسٹاک ایکس چینج سے قبضے لیے گئے دو موبائل فونز کا بھی اندارج کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
مقدمہ میں کراچی اسٹاک ایکس چینج سے قبضے لیے گئے دو موبائل فونز کا بھی اندارج کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کراچی اسٹاک ایکس چینج پر حملے کا مقدمہ درج

کراچی اسٹاک ایکس چینج پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

کراچی اسٹاک ایکس چینج پر حملے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی، ایکسپلوزو ایکٹ، قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں ملزمان سے ملنے والی سب مشین گنزکے نمبرز درج ہیں، مقدمہ میں کراچی اسٹاک ایکس چینج سے قبضے لیے گئے دو موبائل فونز کا بھی اندارج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قبضے میں لیے گئے موبائل فونز میں سے ایک موبائل فون اینڈرائڈ جبکہ ایک سادہ موبائل فون تھا۔

اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گرد حملے میں چاروں دہشت گردوں کو مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا جبکہ حملے میں ایک پولیس افسراور3 سیکیورٹی گارڈ شہید اور2 سیکیورٹی گارڈز سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔