لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو سرجن جنرل آف پاکستان آرمی تعینات کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو سرجن جنرل آف پاکستان آرمی تعینات کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی پاکستانی خاتون

میجرجنرل نگار جوہرکو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دید گئی جس کے بعد وہ لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پرترقی پانے والی پہلی خاتون افسر بن گئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی میڈیکل کور سے وابستہ میجرجنرل نگار جوہرکو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے جس کے بعد وہ لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پرترقی پانے والی پہلی خاتون افسر بن گئی ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو سرجن جنرل آف پاکستان آرمی تعینات کردیا گیا ہے، اس طرح وہ پاک فوج کی تاریخ میں پہلی تھری اسٹار آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی سرجن جنرل کے عہدے پر کام کرنے والی خاتون افسر بھی بن گئی ہیں، لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق پنج پائی خیبرپختونخوا سے ہے، لیفٹننٹ جنرل نگار جوہراس وقت کمانڈنٹ ملٹری اسپتال راولپنڈی کے عہدے پر کام کر رہی ہیں۔