پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار470 تک جاپہنچی تاہم ان میں سے ایک لاکھ 802 افراد نے اس وائرس کو شکست دیدی ۔
سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 84 ہزار 640 ، پنجاب میں 76 ہزار 262 ، خیبرپختونخوا میں 26 ہزار 598 ، بلوچستان میں 10 ہزار 476 ، اسلام آباد میں 12 ہزار 912، آزاد جموں وکشمیر میں ایک ہزار 93 اور گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 489 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 91 افراد کورونا کے ہاتھوں دارفانی سے کوچ کرگئے۔ جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار395 ہوگئی ، پنجاب میں ایک ہزار 762، سندھ میں ایک ہزار377 ، خیبرپختونخوا میں 951 ، اسلام آباد میں 128 ، بلوچستان میں 121 ، گلگت بلتستان 26 اورآزاد کشمیر میں 30 افراد اس وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ 802 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 273 ہے، جن میں سے 5 ہزار 50 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جب کہ ملک بھر میں 491 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔