فائل فوٹو
فائل فوٹو

شوگر کمیشن سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلیے مقرر

سپریم کورٹ نے شوگرکمیشن سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کیلیے مقررکردی،رجسٹرارآفس نے اٹارنی جنرل آفس کو نوٹس جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے شوگرکمیشن کی سفارشات پرکارروائی روکنے سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کےلیے مقررکردی۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے مقدمے کی سماعت کےلیے بنچ تشکیل دیدیا،چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی بنچ کل کیس کی سماعت کرےگا، رجسٹرار آفس نے اٹارنی جنرل آفس کو نوٹس جاری کردیا۔