اسکولوں کوبند کرنے یا نہ کرنےکی 2 مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں جنہیں این سی او سی میں پیش کروں گا، سعید غنی
اسکولوں کوبند کرنے یا نہ کرنےکی 2 مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں جنہیں این سی او سی میں پیش کروں گا، سعید غنی

ملک بھرکے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ متوقع

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 7 جولائی کو ہوگی جس میں ملک بھرکے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ متوقع ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ہونے والی بین الصوبائی وزرائے کانفرنس 2 جولائی کو طلب کی گئی تھی،جس میں یونیورسٹیز سمیت تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جانا تھا تاہم یہ کانفرنس وفاقی وزیر شفقت محمود کی والدہ کی وفات کے باعث موخرکردی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اب 7 جولائی کو ہو گی جس میں ملک بھرکے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ متوقع ہے، وفاقی وزارت تعلیم نے چاروں صوبوں اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تجاویز طلب کر رکھی ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے بعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند ہونے سے لاکھوں طلبازیور تعلیم سے محروم ہیں۔