ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ ایل اوسی پرپاک فوج کے مزید دستوں کی تعیناتی کے حوالے سے بھارتی میڈیاکی خبریں غلط ہیں ،چین کے اسکردو ایئر بیس کے میبنہ استعمال کی خبر بھی جھوٹی ہے ،بھارتی خبریں غیر ذمے دارانہ اور حقیقت سے دور ہیں ۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایل اوسی پرپاک فوج کے مزید دستوں کی تعیناتی کے حوالے سے بھارتی میڈیاکی خبریں غلط ہیں ،بھارتی میڈیا کی گلگت بلتستان میں ایل او سی پر اضافی فوج کی تعیناتی کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔
News circulating in Indian electronic and social media claiming additional deployment of Pakistan Army troops along #LOC in GB and alleged use of Skardu Airbase by #China is false, irresponsible and far from truth. (1/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 2, 2020
آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ چین اسکردو میں کوئی پاکستانی ایئربیس استعمال نہیں کررہا،بھارتی میڈیا کی ائیر بیس سے متعلق خبریں سچ سے کوسوں دور ہیں،بھارتی میڈیا غیرذمے دارانہ اور حقیقت سے ہٹ کررپورٹنگ کررہا ہے۔