جو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔فال فوٹو
جو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔فال فوٹو

شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتا یا ہے کہ وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ محمود قریشی نے بتا یا کہ آج سہ پہر مجھے تھوڑا بخار محسوس ہوا جس پر میں نے فوری طور پر خود کوگھر میں قرنطینہ کر لیا۔میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے حکم سے میں مضبوط اور توانا محسوس کر رہا ہوں ۔شا ہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ میں اپنی ذمے داریاں گھر سے ہی ادا کروں گا ،مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی سے پہلے کئی رہنما کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے بہت سے رہنما صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ملتان ہی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی گزشتہ روز صحت یاب ہوئے ۔