کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ۔5 شہری شدید زخمی

پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا اوران بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

               
July 6, 2020 · اہم خبریں, قومی
بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔فائل فوٹو

بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔فائل فوٹو

آئی ایس پی آرکے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمی ہوگئے۔