پاکستان میں فی تو لہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 5 ہزار900 روپے پر پہنچ گیاہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 90 ہزار792 روپے ہو گئی ہے ۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 1776 ڈالرہوگئی ہے ۔
اس کے علاوہ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 23 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 166 روپے 95 پیسے پر بند ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر167 روپے 20 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار مثبت رجحان میں چلتا رہا ، صبح جب کاروبارکا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 35 ہزار 202 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیرکے بعد بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 170 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ 35 ہزار 373 پر پہنچ کر بند ہو گئی ۔اسٹاک مارکیٹ میں 241,068,050 کا کاروبار کیا گیا جس کی مالیت 9,841,209,718 رہی ۔