فاقی وزیروزیر اطلاعات و نشیریات نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے جعلی لائسنس کے حامل 28 پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا گیا۔
انہوں نے انکشاف وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پائلٹس کے معاملے پر رپورٹ پیش کی گئی تھی۔ پائلٹس کے تمام تر مشکوک لائسنس پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں جاری کیے گئے۔ پی آئی اے کے جعلی لائسنس والے 28 پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس کو شوگر انکوائری کمیشن کی سفارشات پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر صنعت وپیداوار نے کابینہ کو بتایا کہ شوگر اصلاحات کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جس سے چینی کی پوری سپلائی چین کو واضح کر دیا گیا ہے اور عوام کو سستی چینی کی فراہمی کے مواقع پیدا ہوں گے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے احساس پروگرام کا دوسرا حصہ تیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔ احساس پروگرام کے تحت غریب لوگوں میں 150 ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔