متحدہ عرب امارات کیلیے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال

تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

               
July 9, 2020 · قومی
سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو

پی آئی اے نے آج سے متحدہ عرب امارات کیلیے فضائی آپریشن بحال کردیا قبل ازیں پی آئی اے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلیے یکطرفہ پروازیں چلا رہی تھی، لیکن اب پاکستان سے مسافر دبئی، شارجہ، ابوظہبی وغیرہ کا سفر کرسکیں گے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ہے جوکہ پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔