اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے اوقات کاربڑھا دیے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک تمام شیڈول بینک صبح 9 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک ڈیڑھ بجے سے دو بجے تک کا وقفہ ہوگا جبکہ تمام بینک ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔
جمعہ کے روز بھی بینک کے اوقات کار یہی رہیں گے تاہم کھانے اورنمازکا وقفہ دوپہر1:30 سے 2:30 تک ہوگا۔
ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی تاہم متعلقہ بینکس اپنی آپریشنل ذمے داریوں اور ضرورت کے مطابق برانچس کے اوقات مقررکرسکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے نوٹیفکیشن کے مطابق بینکوں میں بپلک ڈیلنگ کیلیے نئے اوقات کارکا اطلاق 13 جولائی سے ہوگا۔