سپریم کورٹ نے انتخابی عذرداریوں کیلیے خصوصی بینچ تشکیل دیتے ہوئے 67 اپیلیں سماعت کیلیے مقررکردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 14 جولائی کو اپیلوں کی سماعت کرے گا، سپریم کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کیخلاف اسلم شاہ کی اپیل سماعت کیلیے مقررکردی۔
اس کے علاوہ خواجہ آصف کے خلاف عثمان ڈاراورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی اپیل بھی سماعت کیلیے مقررکردی گئی ہے ۔سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔