غلام سرورکے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا گیا

نیب نے ایف بی آراورالیکشن کمیشن سے بھی غلام سرور کا ریکارڈ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

               
July 12, 2020 · قومی
نجی ایئرلائنزکو اووربکنگ کرنے پرجواب دینا ہوگا۔فائل فوٹو

نجی ایئرلائنزکو اووربکنگ کرنے پرجواب دینا ہوگا۔فائل فوٹو

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور کے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریونیو نے غلام سرور کے اثاثوں کا ریکارڈ اثاثہ جات کیس کے معاملے میں نیب کے حوالے کر دیاہے ۔

غلام سرور، اہلیہ اور بچوں کی زرعی ، کمرشل اوررہائشی جائیدادوں کا ریکارڈ پیش کیا گیاہے جبکہ نیب نے ایف بی آراورالیکشن کمیشن سے بھی غلام سرور کا ریکارڈ لینے کا فیصلہ کرلیاہے ۔

نیب ذرائع کا کہناہے کہ تمام اداروں سے ریکارڈ کے بعد اثاثوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔