پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے عوام کی ہمدردیاں بھٹورنے کیلیے استعفیٰ کا ڈرامہ رچانے کا پروگرام بنا لیا۔استعفیٰ دینے کیلیے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔
پی ٹی آئی کے کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اعترف کرتا ہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں جو اپنے شہرکے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہے۔
میں اعتراف کرتا ہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں… اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں… مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا اور مونس علوعی کے جھوٹ سہنا نہیں دیکھا جاتا وَیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) July 16, 2020
انہوں نے کہاکہ مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا نہیں دیکھا جاتا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے وقت مانگاہے مل کرانہیں استعفیٰ پیش کردوں گا۔
یادرہے کہ عامر لیاقت حسین اکثٖر تحریک انصاف کے کارکنان کی بھی تنقید کا نشانہ بنتے ہیں اور اب ان کا صبر جواب دے گیااورانہوں نے ایک بے بس رکن اسمبلی ہونے کا اعتراف کرلیا۔
ایک ٹوئٹر صارف ناصر نے کہاکہ اپنے پُرانے قائد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں آپ ، روز مستعفی ہونا اور پھر کُچھ دے دلا کر واپس لے لینا۔شاباش
ایک اورتوئٹر صارف رائے کاظم نے کہا کہ استعفیٰ وزیر اعظم سے ملے بغیر بھی قبول ہو جائے گا بس آپ بسم اللہ کریں۔