پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزارآٹھ ہوگئی ہے۔فائل فوٹو
پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزارآٹھ ہوگئی ہے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزارتک جا پہنچی

پاکستان میں کورونا کا شکارافراد کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار999 تک جاپہنچی ہے جبکہ اب تک 5ہزار475  مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار907 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طورپر16لاکھ 76 ہزار 90 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، اس دوران کورونا کے 2 ہزار85 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اس وبا کا شکار مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار999 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 73 ہزار751 ہے جبکہ ایک لاکھ 83 ہزار737 مریضوں نےوائرس کو شکست دیدی۔

سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 913 ہے، پنجاب میں 88 ہزار539، خیبرپختونخوا میں 31 ہزار217، بلوچستان میں 11 ہزار 322، اسلام آباد میں 14 ہزار402،آزاد کشمیر میں ایک ہزار 771 جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار750 ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 49 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اس وائرس سے اموات کی تعداد 5 ہزار475 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں 2ہزار 43 مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار114، اسلام آباد میں 155، بلوچستان میں 127، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 38 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔