پاکستان میں کورونا مریضوں اوراموات میں کمی آگئی۔وزیراعظم

عوام عید قربان پر ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔ٹوئٹ

               
July 17, 2020 · اہم خبریں, قومی
عید الاضحیٰ سادگی سے منائی جائے۔فائل فوٹو

عید الاضحیٰ سادگی سے منائی جائے۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے صورتحال بہتر ہوئی، بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا کے مریضوں اور اموات میں کمی آئی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام عید قربان پر ایس او پیز پر مکمل عمل کریں، عید الاضحیٰ سادگی سے منائی جائے، پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کے مریضوں میں کمی ہوئی ہے۔