وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ میں بھی تبدیلی آگئی اوراسد کھوکھرکو کابینہ سے فارغ کردیا گیا۔
دوسری جانب اسد کھوکھر نے کہا ہے کہ انہیں وزارت سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ خود استعفیٰ دیا ہے۔ وزارت کی مصروفیات میں حلقےکووقت نہیں دےپارہاتھا
قبل ازیں پنجاب حکومت نے رات کے اندھیرے میں کمشنر لاہور آصف لودھی اور سروسز سیکریٹری ڈاکٹر شعیب کو تعیناتی کے ایک ہفتے کے بعد ہی تبدیل کردیا ۔
یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ ڈاکٹر شعیب وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری رہ چکے ہیں جبکہ آصف لودھی سپیشل سیکریٹری رہے ہیں،انہیں پہلے بھی کمشنرلگایا گیا تھا لیکن جب عاصم سلیمان چیف سیکریٹری پنجاب آئے تو پہلے ڈیڑھ ماہ بعد ہی انہیں تبدیل کردیا گیا تھا۔
ڈاکٹر شعیب کو بھی پہلے تبدیل کر کے انہیں وفاق میں بھیج دیا گیا لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنی کوششیں کرتے ہوئے انہیں روک لیا تھا اوراب انہیں سیکریٹری سروسز لگایا گیا تھا لیکن ایک ہفتے کے بعدانہیں واپس تبدیل کر دیا گیا ہے۔