فواد چوہدری کی پب جی گیم پر پابندی کی مخالفت

ایسے رویوں سے ٹیکنالوجی کی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔

               
July 19, 2020 · قومی
شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو

شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پب جی گیم پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے رویوں سے ٹیکنالوجی کی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔

پب جی گیم پر پابندی سے متعلق اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں اس طرح کی پابندیوں کے سخت خلاف ہوں، ایسےرویوں سے ٹیکنالوجی کی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی ،ہم ایسےفیصلوں کے معاشی نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس قسم کے فیصلوں کے دوررس نتائج ہوتے ہیں، وہ امید کرتے ہیں کہ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق اس معاملے کا نوٹس لیں گے۔