سونےکی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 250 روپےاضافہ
پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپےہوگئی۔
July 21, 2020 · قومی
عالمی منڈی میں سونےکی فی اونس قیمت ایک ہزار825 ڈالرہوگئی۔فائل فوٹو
ونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بارہ ڈالر کااضافہ ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 12ڈالرزکا اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد عالمی منڈی میں سونےکی فی اونس قیمت ایک ہزار 825 ڈالرہوگئی۔
پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار250 روپےاضافہ ہوگیاہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار500 روپےہوگئی۔
10 گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 929 روپےاضافے کے ساتھ 10 گرام سونےکی قیمت 97 ہزار 308 روپےہوگئی۔