مولانا فضل الرحمن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی ہے۔فائل فوٹو
مولانا فضل الرحمن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی ہے۔فائل فوٹو

نیب کوبرقراررکھنےکا اب کوئی جواز نہیں رہا۔فضل الرحمن

جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمن نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدنیب کوبرقراررکھنےکاجواز نہیں رہا، نیب قانون پرہمارےتحفظات کی سپریم کورٹ کےفیصلےنےتوثیق کردی ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سپریم کورٹ کےفیصلےمیں تبصرےنےنیب کی حقیقت کوعیاں کیاہے،نیب کواپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سیاستدانوں کےخلاف نیب میں کیسزعام عدالتوں میں ہونےچاہییں،ن لیگ، پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں نئےانتخابات پرمتفق ہیں۔