بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ٹریفک کے دو حادثات میں ایک بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نوشکی سے آنے والی کار سامنے سے آنے والی وین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ کردگاپ میں سرکاری ایمبولینس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے لاشوں اور زخمیوں کو نجی گاڑیوں میں مستونگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر کوچ نے 8 سالہ بچے محمدحنیف کو کچل دیا۔ حادثے میں بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لیویز نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مسافر کوچ کو تحویل میں لے لیا۔