شادی ہالز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس اوپیزکے ساتھ کھولنے کی اجازت دینگے۔فائل فوٹو
شادی ہالز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس اوپیزکے ساتھ کھولنے کی اجازت دینگے۔فائل فوٹو

 پنجاب حکومت نے ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے عید کے بعد ریسٹورنٹس اورستمبر کے پہلے ہفتے شادی ہالزایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا عید کے بعد ریسٹورنٹس کھولنے جا رہے ہیں،عید تک ایس او پیز بنا کر وفاقی حکومت کو بھجوائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کورونا کیسز جیسے جیسے نیچے آئیں گے ویسے ویسے سیکٹرز کھولے جائیں گے، شادی ہالز مالکان سے میٹنگ میں یکم ستمبر کو کھولنے پر اتفاق ہوا تھا۔
 شادی ہالز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس اوپیزکے ساتھ کھولنے کی اجازت دینگے، پنجاب حکومت تنہا نہیں وفاق اور دیگر صوبوں کو ساتھ ملا کر فیصلے کرتی ہے۔