مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نیا پاکستان ہاوَسنگ اتھارٹی کیلیےمارک اپ سبسڈی کی منظوری دے دی گئی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق نیاپاکستان ہاوَسنگ کے تحت بینک فنانسنگ پرمارک اپ سبسڈی 10 سال کیلیے ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق پانچ مرلہ کے گھرکیلیے پہلے پانچ سال مارک اپ 5 فیصد اوراگلے پانچ سال کیلیے7 فیصدہوگا۔3 سے 5مرلہ گھرکی قیمت35لاکھ تک ہوگی اس پرسبسڈی دی جائے گی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق دس مرلہ گھر پرسبسڈی 60 لاکھ کی قیمت تک ہوگی۔ سستے گھروں کیلیے 10 سال کیلیے 33 ارب روپےرکھے گئے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں پاک فوج کو رواں سال پاسکو سے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔ یہ گندم ادائیگی پر پاسکو سے فوج کو فراہم کی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے سال2020 کیلیے تمباکو کی کم ازکم قیمت کی منظوری دے دی۔ قیمت کی منظوری پرائس اینڈ گریڈرویژن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر اور سرکاری محکموں کیلیے نئے سسٹم کی منظوری دے دی۔ اس منصوبے کیلیے 4.18کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔
اعلامیہ کے اجلاس میں مطابق بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کیلیےمنرل ایکسپلوریشن کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔منصوبے کیلیے پی ایم ڈی سی کے ذریعے 32 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔