کراچی کے جناح ہسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کینسرکے مرض میں مبتلا ہوگئیں۔
ڈاکٹر سیمیں جمالی کراچی کے سب سے بڑے سرکاری جناح ہسپتال میں بطورایگزیکٹوو ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ ان میں کولون (بڑی آنت) کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ اس وقت کینسرکے دوسرے اسٹیج پر ہیں، نجی ہسپتال میں ڈاکٹرانعام کی زیر نگرانی ایک سرجری بھی ہو چکی ہے، کل 12 کیمو تھیراپی کے سیشن ہوں گے جن میں سے دو کیموتھیراپی ہوچکی ہیں۔
ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ سرجری کے بعد دوبارہ ہسپتال کے فرائض سنبھال لیے ہیں اورعلاج بھی جاری ہے۔