پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک قرارد دے دیا گیا،پاکستان نے بھارت کو6 پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا۔
روزنامہ امت کے مطابق این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس نے اعتراف کیا کہ پاکستان ذمہ دار ترین ریاست ہے، نئے ضوابط لاگو کر کے سیکیورٹی کو موثر بنایا، پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی میں بھارت کو 6 پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی میں دنیا بھر میں 19 واں نمبر ہے، اپنے درجے کو 7 پوائنٹس بلند کیا ہے، گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا، تنصیبات کے تحفظ میں بھی بھارت کے 53 پوائنٹس جبکہ پاکستان کا اسکور58 واں ہے۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے رپورٹ کا خیر مقدم کیا۔