کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف جانا ن لیگ کی غلطی تھی۔ شیریں مزاری
ن لیگ والے بتائیں وہ کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کیوں گئے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال
ن لیگ نے کیوں عالمی عدالت انصاف کادائرہ اختیار تسلیم کیا ؟۔فائل فوٹو
وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے کہاہے کہ کلبھوشن کے کیس میں عالمی عدالت انصاف میں جانا غلطی تھی،ن لیگ والے بتائیں وہ کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کیوں گئے۔
شیریں مزاری کی تقریرکے دوران اپوزیشن نے شور شراباکیا،وفاقی وزیر انسانی حقوق نے کہاکہ کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار کو تسلیم نہیں کیا جانا چاہیے تھا،انھوں نے ہمارے سر پر مصیبت ڈال دی۔
کلبھوشن کے کیس میں عالمی عدالت انصاف میں جانا غلطی تھی، آئی سی جے میں ایک کوئی ملک نہیں حصہ لیتا تو کیس نہیں سنا جاتا، ماضی کی حکومت کی کوتاہی سے آئی سی جے کے فیصلے پھنس گئے ہیں۔