فی تولہ اور10 گرام قیمتوں بالترتیب 1000 اور 858 روپے کمی(فائل فوٹو)
فی تولہ اور10 گرام قیمتوں بالترتیب 1000 اور 858 روپے کمی(فائل فوٹو)

پاکستان میں سونا فی تولہ 2300 روپے مہنگا ہو گیا

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا فی تولہ 2300 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 300روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 1972 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور قیمت ایک لاکھ 566 روپے ہو گئی ہے ۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 24 ڈالر فی اونس بڑھ گئی ہے ،عالمی منڈی میں سونا 1880 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیاہے ، اگست 2011 میں سونے کی قیمت 1912 ڈالر فی اونس کی سطح پرگئی تھی اور اب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے 32 ڈالر فی اونس دور رہ گئی ہے۔