فروغ نسیم نے تیسری بار وفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔
صدر مملکت عارف علوی نے فروغ نسیم سے عہدے کا حلف لیا جبکہ اس وقت متعدد اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب حلف برداری مٰیں فروغ نسیم چہرے پرماسک لگا کرشریک ہوئے۔
حلف برداری کے بعد تحریک انصاف کے حکومتی اتحادی تنظیم ایم کیو ایم کے رکن فروغ نسیم ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے۔
فروغ نسیم نے وزیراعظم کے کہنے پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کرنے کے لیے وزارت قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔