پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اورسماجی کونسل کا متفقہ طورپرصدرمنتخب ہو گیا ہے،پاکستان اس اہم عہدے پر چھٹی مرتبہ منتخب ہوا ہے،اقتصادی اور سماجی کونسل اقوام متحدہ کا ایک اہم ادارہ ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیراکرم کونسل کی صدارت کریں گے۔ منیراکرم پہلے 2005 میں بھی اقتصادی اورسماجی کونسل کے صدر رہ چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی تاریخ میں صرف دو سفارتکارایک سے زیادہ مرتبہ اس اہم عہدے پر فائزرہ چکے ہیں۔منیراکرم نے اپنے پہلے خطاب میں پاکستان کی بطورصدر ترجیحات پرروشنی ڈالی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کواس وقت کئی مسائل درپیش ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ کورونا کیعالمی معیشت اورصحت پراثرات اہم مسائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی تسلط اورمقبوضہ علاقوں میں محصوراقوام پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ منیر اکرم نے اپنے پہلے صدارتی خطاب میں کہا کہ کورونا ویکسین کی تمام ممالک تک رسائی ہماری ترجیحات میں شامل ہوگی۔