ضیا الرحمن کو تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے کچھ سوالوں کے جوابات دینے ہوں گے۔فائل فوٹو
ضیا الرحمن کو تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے کچھ سوالوں کے جوابات دینے ہوں گے۔فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمن کے بھائی کوکراچی میں اہم عہدہ مل گیا

مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیاء الرحمن کوکراچی میں اہم عہدہ مل گیا۔ انہیں کراچی کے ضلع وسطی میں بطور ڈپٹی کمشنر تعینات کیاگیاہے۔

ضیا الرحمان کی سندھ میں تعیناتی پر روائتی سوشل میڈیا پر ایسی خبریں سامنےآئی تھیں جن میں کہا گیا کہ حکومت نے جان بوجھ کر ضیاالرحمان کا سندھ تبادلہ کیا۔ کچھ لوگوں نےاسے انتقامی کارروائی کارنگ دینے کی بھی کوشش کی  تاہم سندھ حکومت نے اس تنقید کو ناپسند کیا ہے۔

سندھ کے وزیربلدیات نے ضیا الرحمان کی سندھ میں تعیناتی کو ایک معمول کی کارروائی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پنجاب میں بھی تعینات رہے اوردیگرعلاقوں میں بھی، اسی طرح ان کی سندھ میں تعیناتی کوئی جرم نہیں۔