کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ سونا 1550روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 18 ہزار 850 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت میں 1329 روپے کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں10گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 1894روپے ہوگئی۔
گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2ہزار100روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17ہزار300روپے کا ہوگیا تھا۔
آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار800روپے اضافہ ہوگیا۔ 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 565روپے ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل فی تولہ سونا 1500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔