پاکستان میں مجموعی طور پر 12لاکھ چار ہزار520افراد سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو
پاکستان میں مجموعی طور پر 12لاکھ چار ہزار520افراد سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو

سندھ میں کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کورونا کے مزید 917 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار800 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 2110 تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 11 ہزار199 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ ایک لاکھ 3 ہزار 491 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 499 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد شہر میں کورونا کیسز کی تعداد 84 ہزار300 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے 428 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ وبا سے متاثرہ 67 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔