پی آئی اے نے عیدالاضحیٰ پر مسافروں کو خوشخبری سنا دی
قومی ایئر لائن کی جانب سے بڑی عید کے موقع پر کرایوں میں بڑی کمی کردی گئی۔
July 26, 2020 · قومی
سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو
قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عید الاضحیٰ کے موقع پرکرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
پی آئی اے کی جانب سے بڑی عید کے موقع پرکرایوں میں بڑی کمی کی گئی ہے۔اسلام آباد سے کراچی کا یکطرفہ کرایہ کم کرکے 8 ہزار652 روپے کردیا گیا ہے جبکہ کراچی سے پشاورکا کرایہ 11 ہزار714 روپے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں کراچی سے کوئٹہ کا کرایہ 11 ہزار535 روپے مقررکیا گیا ہے۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق 25 جولائی سے ہوگا اور یہ عیدالاضحیٰ تک جاری رہے گا۔