وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے ،وزیراعظم عیدالاضحی پرلاک ڈاﺅن کی صورتحال سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان خطاب سے قبل متعلقہ اداروں کے ماہرین سے مشاورت بھی کریں گے،وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے حوالے سے اجلاس دوپہر3 بجے طلب کرلیا،اجلاس میں اسد عمر،چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو نئے کورونا کیسزکی شرح اور مرض کے پھیلاﺅ میں کمی پربریفنگ دی جائے گی ،وزیراعظم عمران خان خطاب میں ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنانے پرزوردیں گے،وزیراعظم عید پرلوگوں کوسفری سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایت کریں گے۔