مشیر صحت کے طور پر پاکستان کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔فائل فوٹو
مشیر صحت کے طور پر پاکستان کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔فائل فوٹو

ایک ہی دن میں دو استعفے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا کی بھی چھٹی

ایک ہی دن میں دو استعفے، وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا بھی مستعفی ہو گئے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ” تانیہ ایدروس “ نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

مشیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے،انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم عمران خان کے کہنے پرڈبلیو ایچ او چھوڑکرپاکستان آیا تھا۔مشیر صحت کے طور پر پاکستان کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے عہدے سے اس وقت استعفیٰ دیاجب پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کم ترین سطح پرآچکی ہے۔

نجی ٹی وی کے اینکرکے مطابق پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے پرڈاکٹر ظفرمرزا پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے تھے جس پر وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کروائی ،معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا وزیراعظم عمران خان کو مطمئن نہیں کرسکے جس پرانہیں استعفی ٰ دینا پڑا۔