عاجز دھامرا پریس کلب میں بیٹھ کر بی آر ٹی دیکھ رہے ہیں،فائل فوٹو
عاجز دھامرا پریس کلب میں بیٹھ کر بی آر ٹی دیکھ رہے ہیں،فائل فوٹو

شوکت یوسفزئی کا عاجزدھامرہ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

خیبر پختونخوا کے وزیر محنت وثقافت شوکت یوسفزئی نے پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجزدھامرہ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات چوروں کی طرح آئے۔ یہ کرپشن میں ڈوبے لوگ ہیں، نیب ان کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے، یہ خوفزدہ ہیں۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عاجز دھامرا پریس کلب میں بیٹھ کر بی آر ٹی دیکھ رہے ہیں، وہ میرے پاس آئیں، میں انھیں بس میں بٹھا کرلے جاؤں گا۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چور چور کہنے والوں کو آپس میں محبت ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ابھی سیاسی اسکول میں مزید پڑھیں، یہ دن ان کی تحریکیں چلانے کے نہیں ہیں۔ مولانا دوبارہ بھی تحریک چلا کر شوق پورا کرلیں۔