وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیردفاع پرویزخٹک اور مشیرقومی سلامتی معید یوسف نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کا دورہ کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اوروزیردفاع پرویز خٹک چری کوٹ سیکٹرکا دورہ کیا جبکہ معاون خصوصی معید یوسف، عسکری حکام اور میڈیا کے نمائندے بھی ہمراہ ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ یہ دورہ کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کرنے کیلیے ہے۔ ہم کشمیریوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کردیا ہے اور5اگست کے اقدامات کو کوئی قبول نہیں کرے گا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی۔
وزیرخارجہ کو بھارتی کی جانب سے کی جانیوالی خلاف ورزیوں کے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ عسکری حکام نے بتایا کہ بھارت میں لائن آف کنٹرول پر رہنے والے سویلینز کو ہٹا دیا گیا ہے۔
بریفنگ کے دوران بتایا کہ گیا بھارتی خلاف ورزی سے پاکستانی عوام کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ عسکری حکام نے یہ بھی بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے کس طرح بھارتی فوج کی چوکیوں کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔