بلوچستان بھر میں 17 اگست تک اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔فائل فوٹو
بلوچستان بھر میں 17 اگست تک اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔فائل فوٹو

بلوچستان حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 روزکی توسیع کردی

بلوچستان حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 روزکی توسیع کردی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں 17 اگست تک اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق شاپنگ سینٹرزاوردکانیں ہفتے میں 6 دن کھلی رہیں گی،جمعہ کے روز میڈیکل اسٹورزکے علاوہ باقی دکانیں بند رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق تعلیمی ادارے یکم ستمبر تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب میں ڈیڈ لائن سے دو روز قبل لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے اور5 اگست کو یوم استحصال کی ریلی نکالنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

گزشتہ روز حکومت پنجاب نے رات 12 بجے سے صوبے بھر میں لاک ڈاوَن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔