پنجاب میں شادی ہالز،ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات کھولنے کے لیے سفارشات تیار

پنجاب حکومت صوبے میں معاشی سرگرمیاں بحال اور تمام شعبوں کو آپریشنل کرنا چاہتی ہے, وزیراطلاعات

               
August 4, 2020 · قومی
پیر سےریسٹورینٹس میں ان ڈور اورآئوٹ دور سروس بند کر دی گئی۔فائل فوٹو

پیر سےریسٹورینٹس میں ان ڈور اورآئوٹ دور سروس بند کر دی گئی۔فائل فوٹو

پنجاب کی کابینہ کمیٹی نے انسداد کورونا سے متعلق سفارشات تیار کرلی ہیں۔ سفارشات کے تحت پنجاب میں شادی ہالز،ریسٹورنٹس تھیٹرز اور تفریحی مقامات کھولے جانے کا امکان ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی کی جانب سے صوبے میں شادی ہالز، ریسٹورنٹس، تھیٹرز اور تفریحی مقامات کھولنے سے متعلق سفارشات منظوری کے لیے این سی او سی کو ارسال کی جائیں گی۔ ؎این سی اوسی کی منظوری کے بعد اسکول بھی کھول دیے جائیں گے۔

صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں معاشی سرگرمیاں بحال کرنا چاہتی ہے اور صوبے کے تمام شعبوں کو آپریشنل کرنا چاہتی ہے۔