حکومت نے ملک کا سیاسی نقشہ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک پاکستان کی منظوری دی گئی۔
کابینہ کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارکردگی، میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں اور گیس کی تقسیم کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی۔
وفاقی کابینہ نے ملک کے سیاسی نقشہ کے اجراء کی منظوری دے دی۔ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ ملک کا سیاسی نقشہ جاری کیا جارہا ہے۔