عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو
عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو

مریم نواز کا لاہور کے نجی ہسپتال میں طبی معائنہ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا لاہور کے نجی ہسپتال میں طبی معائنہ ہوا ہے۔

مریم نواز نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع نجی ہسپتال میں اپنا معمول کا طبی معائنہ کرایا، اس موقع پران کے ہمراہ ان کا ذاتی اورسیکیورٹی عملہ بھی موجود تھا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نجی ہسپتال میں اپنے گلے کے غدود کا چیک اپ کرانے کیلیے آئی تھیں، وہ عیدالاضحیٰ سے چند روز قبل بھی اپنا چیک اپ کرانے آئی تھیں اوراب عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد انہوں نے دوبارہ اپنا چیک اپ کرایا ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازکی اسکین رپورٹ ٹھیک آئی ہے، ان کی طبیعت بھی ٹھیک ہے۔ ایک صحافی نے جب میاں نواز شریف کی طبیعت کے حوالے سے دریافت کیا تو مریم نواز نے کہاکہ” اللہ کا شکرہے میاں صاحب کیلیے دعا کریں”۔