مسافر وین اورکارمیں خوفناک تصادم ۔6 افراد جاں بحق
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
August 4, 2020 · قومی
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
کھدائی اڈا کے قریب مسافر وین اور کار کے خوفناک تصادم میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مظفر گڑھ جھنگ روڈ پر کھدائی اڈا کے قریب مسافر وین اور کار کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں 6 افراد جاں بحق اور 12 افراد کے زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق نے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو گاڑیوں سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔