یوم استحصال کشمیر پربھی بھارت بازنہ آیا، بھارتی فوج کی تتہ پانی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید ہوگئی ،پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیااورفائرنگ کرنیوالی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی،بھارتی فورسزنے تتہ پانی سیکٹرمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایا،آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 2 خواتین اور2 بچیوں سمیت 6 معصوم شہری شدید زخمی ہوئے جبکہ بھارتی فائرنگ سے فتح پورگاﺅں کی 18 سالہ لڑکی شہید ہوگئی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیااورفائرنگ کرنیوالی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ بھارتی فورسز رواں سال 1877بار جنگ بندی انتظام کی خلاف ورزیاں کرچکی ہے،بھارتی اشتعال انگیزیوں کے نتیجے میں 6 خواتین ،5 بچیوں سمیت15 شہری شہید ہوچکے ہیں ،بھارتی دہشتگردی کے نتیجے میں 46 خواتین،37 بچوں سمیت144 شہری زخمی ہوچکے ہیں۔