بیماری پرسیاست نہ کی جائے۔فائل فوٹو
بیماری پرسیاست نہ کی جائے۔فائل فوٹو

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے سینیٹ میں قراردادمنظور

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے سینیٹ میں قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یہ قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں پرمظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا کے امن واستحکام کیلیے شدید خطرہ ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔ بی جے پی حکومت زہریلے ہندوتوا نظریے پر کاربند ہے۔

قرارداد کے متن میں ہندوستانی حکومت سے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرعالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ بھارتی عالمی مبصرین کو کشمیر میں رسائی دے۔ بھارت فوری طورپرقابض فوج کو کشمیر سے نکالے۔