فائل فوٹو
فائل فوٹو

زاہد حفیظ چوہدری کو عائشہ فاروقی کی جگہ ترجمان دفتر خارجہ مقررکردیاگیا

حکومت نے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کو ان کے منصب سے ہٹاتے ہوئے زاہد حفیظ چوہدری کو پاکستان کے دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقررکردیا گیا،زاہد حفیظ چوہدری اِس وقت وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا اورسارک تعینات ہیں جو امریکا، افغان اورامور کشمیرکا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق زاہد حفیظ چوہدری کو عائشہ فاروقی کی جگہ ترجمان دفتر خارجہ مقررکیا گیا ہے،زاہد حفیظ چوہدری کا وزارت خارجہ ہیڈ کوارٹر اور فارن مشنز میں 26 سال کا تجربہ ہے اور وہ واشنگٹن اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے اور لندن میں پاکستانی ہائی کمشن میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ وزارت خارجہ میں ڈی جی افغانستان، ایران اور ترکی بھی رہے ہیں۔

زاہد حفیظ نیشنل سیکیورٹی ڈویژن میں جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر بھی رہے ہیں، انہوں نے یونیورسٹی آف لندن سے انٹرنیشنل لا میں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کی ہے، بزنس ایڈمنسٹریشن میں بھی ماسٹرز کیا ہے جبکہ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی واشنگٹن سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔